آمدن سے زائد اثاثے ،چوہدری شوگر ملز کیسز ‘حمزہ شہباز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈمیں 17جنوری تک توسیع 

لاہور :لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے آمدن سے زائد اثوں کے کیس میں گرفتار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف اور چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاریوسف عباس شریف کے جوڈیشل ریمانڈمیں 17جنوری تک توسیع کر دی۔

دوران سماعت حمزہ شہباز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت نیب تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید تفتیش کی ضرورت ہے  اس لئے عدالت مزید وقت دے۔ اس پر عدالت نے ملزمان  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17جنوری تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کیسز کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

شیئر کریں

Top