ائیرمکس منصوبہ چھ ماہ میں مکمل،گلگت بلتستان کیلئے بھی ایل پی جی کوٹہ مختص کرینگے،وزیرتوانائی

02.jpg

Islamabad : Federal Minister Energy Hamad Azhar in a Meeting with CM GB Muhammad Khalid Khurshid Khan.—NNI, February 08, 2022

اسلام آباد(بادشمال نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اس موقع پر گلگت بلتستان میں توانائی اور ایل پی جی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں توانائی بحران کے مستقل حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ متبادل توانائی اور گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر صوبوں کی طرز پر گلگت بلتستان کیلئے بھی ایل پی جی کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت میں ایل پی جی ایئرمکس منصوبہ آئندہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور ایل پی جی ایئر مکس کے ذریعے گلگت کی شہری آبادی کو توانائی فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے توانائی بحران کے حل کیلئے تعاون کرنے پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

Top