ائیر مارشل زاہد محمود پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

g12-2.jpg

اسلام آباد (پ ر) حکومت پاکستان نے ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ہلال امتیاز(ملٹری)کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا۔ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے اپریل 1987 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (پرسنیل)، ڈائریکٹر جنرل سی 4 آء اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) خدمات سر انجام دیں۔ ائیر مارشل زاہد محمود کمبیٹ کمانڈرز سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کورس (امریکہ) سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک فضائیہ میں ان کی شاندار خدمات اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top