ممبئی: بھارتی اداکار اجے دیو گن نے ’سنگم‘ سیریز کی تیسری فلم کی کہانی کو ’آگ‘ قرار دیا ہے۔
ڈائریکٹر روہت شیٹی کی طرف سے گزشتہ ماہ ’سنگم‘ سیزیر کی تیسری فلم ’سنگم اگین‘ کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئی فلم میں بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اپنے شہرہ آفاق کردار ’باجی راؤ سنگم‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔
اجے دیوگن نے نئے سال کے موقع پر روہت شیٹی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ اس برس کا آغاز روہت شیٹی کی ’سنگم اگین‘ کی سماعت سے کیا ہے، میں نے جو مسودہ سنا ہے وہ آگ ہے، خدا نے چاہا تو یہ فلم ہماری گیارہویں بلاک بسٹر بنے گی۔