احساس پروگرام،لڑکیوں کیلئے وظیفے کی رقم زیادہ ہوگی،کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ

مر حوم علی گیلانی کی جموں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے ان کی ولولہ انگیز قیادت پانچ دہائیوں پر مشتمل ہیں
آزادی کے متوالوں کو جنازہ پر بھی آزادی سے شامل ہونے نہ دینا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،کو آر ڈینیٹر وزیر اعلیٰ
سکردو (باد شمال نیوز)تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل و کوارڈینیٹر برائے وزیر اعلی تقی آ خونزادہ نے سید علی گیلانی بزرگ کشیمری لیڈر کی رحلت پر گہری دکھ و افسوس اظہارکیا ہے اور کہا کہ ان کی موت سے کشمیر کی ازادی کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے سید گیلانی مرحوم کی پوری زندگی جموں کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی حصول کے لیے وقف رہی اور جموں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے ان کی ولولہ انگیز قیادت پانج دہائیوں پر مشتمل ہیں ۔تقی آخونزادہ نے مزید کہا کہ ان کی موت پر بھی جموں کشمیر کی قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے مداحوں اور آزادی کے متوالوں کو جنازہ پر بھی آزادی سے شامل ہونے نہیں دیا اس طرح ہندوستان کی فاشسٹ مودی سرکار جذبہ حر یت کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ مودی کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر کے گھر گھر سید علی گیلانی پیدا ہونگے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم اپنی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان کا حصہ بنے گا۔۔

شیئر کریں

Top