استورمیںصوبائی حکومت نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ،پیپلز پارٹی دیامر

12345-220.jpg

استور(بیوررورپورٹ)اگرچہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ابھی تک جی بی کے اندر خاص کر دفاعی سیاحتی اور پسماندگی کے اعتبار سے اہم ضلع استور میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اعلانات تھوک کے حساب سے کیا گیا عملی طور پر ابھی تک کوئی ایک چھوٹے منصوبے پر بھی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے بہت سارے اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں تک عرصے سے نہیں مل رہی ہیں مگر استور ایکسپریس وے تعمیر کرانے کے اعلانات بار بار ہوہے ابھی معلوم ہوا کہ ایکسپریس وے کی بجائے استور ویلی روڈ تعمیر ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی دیامر استور سعید عباس موسوی نے صحافیوں سے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہ استور ویلی روڈ دفاعی سیاحتی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے اس روڈ کے تعمیر کے حوالے سے پاک فوج کا ہمیشہ سے بہت اہم اور بڑا کردار رہا ہے ہر ایک سے دو کلومیٹر روڑ کے درمیان روڑ تعمیر وقت پاک آرمی ایف ڈبلیو او کا ایک جوان شہید ہوا تھااستور ویلی روڈمنصوبے کا کام بھی ایف ڈبلیواو کو دیا جائیں تاکہ دفاعی اعتبار سے اہم روڑ بروقت اور معیاری طریقے سے تعمیر ہوگا اور روڑ کے تعمیر کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کسر باقی نہ رہے۔

شیئر کریں

Top