استورمیں محرم کاجلوس پرامن طریقہ سے اختتام پذیر

4fe50108-f768-4e3b-b0dd-51164ba9b702.jpg

استور (رفیع اللہ خان آفریدی)ضلع استور میں یوم عاشور کا انتہائی پر امن طریقے سے اختتام پر کمشنر دیامر استور ڈویثرن دلدار احمد ملک نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوہے خصوصی امن پیغام دیا ہے انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ ضلع استور میں یوم عاشور الحمد اللہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔یوم عاشور کے پرامن انعقاد پر میں ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان ، ڈی آئی جی پولیس طفیل احمد میر ، ایس پی استور محمد شرین، علما کرام ،اکابرین امن کمیٹی ،وزیر خوراک شمس الحق لون، معاون خصوصی محبوب علی خان،سید شبیہ الحسنین ممبر گلگت بلتستان کونسل ،پولٹیکل سیکریٹری برائے وزیر اعلی علی رضا، کوارڈینیٹر برائے وزیر اعلی سمیع اللہ ایڈوکیٹ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران واہلکاران، صحافی حضرات سمیت ضلع استور کی باشعور اور امن پسند عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ تمام کی مشترکہ کوششوں اور دن رات محنت سے یوم عاشور پرام۔ طریقے سے اختتام کو پہنچا اور پرامن ضلع استور کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ اس موقع پر میں اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ضلع استور کو ہمیشہ امن کا گہوارہ بنادے اور پورا گلگت بلتستان سمیت وطن عزیز پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔ ایک بار پھر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر آفیسران اور جری جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس کے علاوہ جلوس عاشورہ کے دوران بہترین انتظامات کرنے پراسسٹنٹ کمشنر استور نظام الدین ، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق، محکمہ پانی وبجلی ، محکمہ صحت ، محکمہ تعمیرات عامہ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، میونسپل کمیٹی، ریسکیو 1122 سمیت دیگر تمام محکمہ جات کو بھی شاباش دیتا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو

شیئر کریں

Top