استور(رفیع اللہ خان آفریدی )ضلع استور کے اندر 60 امام بارگاہوں کے اندر محرم کی مجلس جاری ہیں جہاں پر فل پروف سیکورٹی کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں یوم عاشور کے حوالے سے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئیے ہیں یوم عاشور کے دن بھی چھوٹے بڑے مختلف 60 امام بارگاہوں سے جلوس برآمد ہو مرکزی جلوس میں شامل ہونگے چار امام بارگاہوں کو حساس ترین جبکہ بارہ کو حساس قرار دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر استور محمد زوالقرنین خان نے میڈیا کو سیکورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دہتے ہوہے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی گلگت سکو ٹس محکمہ پولیس کے ساتھ دیگر فورس کے جوانوں جلوس کے روٹ اور دیگر جہگوں پر تعینات کیا جارہا ہے نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی جبکہ دس محرم کو تمام داخلی اور خارجی سڑک ہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جائیگا استور کی مثالی امن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اراکین امن کیمٹی علما کرام اور عوام کی طرف سے بھر پور اور اہم کردار رہا ہے اور یوم عاشور کے موقعے پر صوبائی مشیر خوراک شمس الحق لون سمیت صوبائی قیادت اور اراکین امن کیمٹی سیاسی قیادت جلوس کی نگرانی کرینگے ضلع استور کی مثالی امن پورے خطے کے لیے ایک اچھا پیقام اور رول ماڈل ہے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ابھی تک ایک ایک فرد علما کرام امن کیمٹی کے ساتھ مختلف محکموں کی طرف سے بھر پور تعاون رہا یوم عاشور میں دور دراز بالائی علاقوں سے آنے والوں کے لیے بھی انتظامات مکمل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام راستوں کو ٹھیک کردیا گیا ہے
استورکی ساٹھ امام بارگاہوں سے عاشورہ جلوس نکلیں گے،ڈی سی
