استور سے جیالوں کی ریلی آج اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی

g5-1.jpg

استور( رفیع اللہ خان آفریدی) بلاول بھٹو کی طرف سے غربت منگائی معاشی بد حالی نااہلی کے حوالے سے موجودہ سیلکٹڈ نااہل کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے اور اس چھٹکارہ حاصل کرنے کے حوالے سے دی جانے والی احتجاج کال اور لانگ مارچ پر عمل کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی طرح استور سے بھی آج صبح نو بجے ایک بہت بڑی ریلی اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگی جو کہ چلاس میں جا کر مرکزی ریلی میں شامل ہو جائیگی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی استور کے صدر محمد طارق اور سابقہ جنرل سیکریٹری محمد علی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوہے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ہمیں قومی امید ہے کہ گلگت بلتستان سے عوامی سمندر کا اسلام پہچنے سے پہلے ہی نا اہل حکومت ضرور گھر جائیگی بلاول بھٹو کا ساتھ گزشتہ کئی روز سے عوام کا ایک سمندر موجود ہے ابھی تو شروعات اس طرح کی ہیں تو انجام کا اندازہ نا اہل خود لگاتے ہوہے فوری طور پر اسمبلیاں تورڑ کر فوری عام انتخابات کا اعلان کریں عوام ابھی آپکو ایک دن بھی برداشت کرنے کے لیے تیار نیں ہیں

شیئر کریں

Top