استور میں جشن آزادی جو وجذبے کیساتھ منایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

download-4.jpg
  1. استور (رفیع اللہ خان آفریدی) ملک بھر کی طرح استور میں بھی یوم آزادی کی تقربیات انتہائی قومی جوش و خروش جزبے کے تحت منایا جارہا ہے اس حوالے سے ضلع بھر میں تقربیات ہونگی بازاروں کو سجایا جائیگا بچوں کے درمیان تاریخ پاکستان اور یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے مقابلے ہونگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد زوالقرنین نے یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوہے کیا انہوں نے مزید کہا صبح مرکزی بوائز ماڈل اسکول کے اندر پرچم کشائی کی تقریب ہوگی ساتھ میں دیگر علاقوں اور اسکولوں کے اندر بھی تقربیات ہونگی اس اہم اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان مختلف سیاسی سماجی لوگوں کے ساتھ عمائدین استور نے بھی شرکت کی اور سب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم آزادی پاکستان کو ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی شایان شان طریقے اور عوامی سطع پر منایا جائیگا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائیگا

شیئر کریں

Top