اسرائیل کی نئی حکومت کا اشتعال انگیز اقدام، یہودی قوم پرستوں کو مارچ کی اجازت دیدی

israel-new-coalition-government.jpg

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) اسرائیل کی نئی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں قوم پرستوں کو غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے حق میں مارچ کی اجازت دے دی۔ اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے دمشق گیٹ میں مارچ کی اجازت دی ہے۔ فلسطینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہمارے لوگوں کو اشتعال دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حماس کی مخالفت کے پیشِ نظر نیتن یاہو حکومت نے گذشتہ ہفتے یہ مارچ ملتوی کر دیا تھا۔

شیئر کریں

Top