اسکردو تم پیار ہو ‘مہوش حیات

Mehwish-Hayat.jpg

کراچی (آئی این پی) صدارتی ا یوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے اسکردو میں سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آج کل پاکستان شوبز کی متعدد معروف شخصیات بھی گھومنے پھرنے کے لیے جنوبی علاقوں کا رخ کیے ہوئے ہیں۔گزشتہ دن معروف اداکارہ سجل علی کی جانب سے لولو سر جھیل کا خوبصورت نظارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا تو آج مہوش حیات اسکردو کی خوبصورتی سے متاثر نظر آ رہی ہیں۔مہوش حیات کی جانب سے ایک نئی تصویر انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ اسکردو، تم پیار ہو۔مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی جھیل کنارے کھڑی خوبصورت پہاڑوں کے منظر میں کھوئی ہوئی ہیں۔

شیئر کریں

Top