افغانستان میں جنگ بندی کیلئے پاکستان اپنا اثر و رسوخ استعمال کریگا چےئرمین افغان مفاہمتی کونسل

Abdullah-Abdullah.jpg

افغانستان، ڈیڈ لاک کا خاتمہ ضروری ،بصورت دیگر عالمی برادری دلچسپی کھو دے گی، مکمل جنگ بندی نہ سہی تشدد میں کمی انتہائی ضروری ہے،عبداللہ عبداللہ
کابل(آئی این پی)چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پرراضی کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، طالبان مکمل جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو تشدد میں کمی کے دیگر راستے اپنائے جا سکتے (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر1)
ہیں، مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توعالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھو دے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پرراضی کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان مکمل جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو تشدد میں کمی کے دیگر راستے اپنائے جا سکتے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توعالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھو دے گی۔ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ گزشتہ روز ہی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ دس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

شیئر کریں

Top