امربالمعروف جلسے کیلئے خنجراب سے 5ہزارکارکن آج اسلام آبادروانہ ہونگے،وزرائ

g27.jpg

اسلام آباد(بادشمال نیوز)خنجراب سے براستہ گلگت بلتستان پانچ ہزار افراد پریڈ گرانڈ امر بالمعروف جلسے کے لیے آج روانہ ہوں گے عمران خان کی لڑائی زرداری اور نواز شریف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے لڑی جارہی ہے اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی ،وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور مشیر خوراک شمس الحق لون ممبر کونسل حشمت اللہ خان کی اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ستائیس مارچ کو پریڈ گرانڈ میں تحریک انصاف کا امر بالمعروف جلسہ ہونے جارہا ہے خنجراب سے براستہ گلگت بلتستان چار سے پانچ ہزار افراد کا قافلہ 25 مارچ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا. عمران خان کی لڑائی زرداری اور نواز شریف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے لڑی جارہی ہے گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے پرچم اور اس ریاست کیلئے لڑتی رہی ہے. عمران خان پاکستان کی بقا، گرین کارڈ اور سالمیت کیلئے لڑ رہے ہیں. عدم اعتماد کی موومنٹ اس لئے چلائی گئی کہ مہنگائی کی وجہ سے عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں گے. پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے. گلگت بلتستان ہاوس میں پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ ہوئی ہے. اسلام آباد میں چار زون بنائے گئے ہیں جو گلگت بلتستان سے اسلام آباد آنے والوں کا استقبال کریں گے. گلگت بلتستان کے لوگ اپنی روایتی ٹوپی کے ساتھ عمران خان کے جلسے میں شریک ہونگے۔ہم کارکن کی حیثیت سے کہتے ہیں عمران خان نے قوم کو ایک شعور دیا ہے اور زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل نے جائیدادیں بنائیں. عمران خان نے اپنی پچیس سالہ محنت سے ایک نئی سوچ دی ہے. عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے یہ بتائیں کیا مستقبل میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں بولیں گے. مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ایک دوسرے کے جیلوں میں مونچھیں کاٹیں. اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے رہے لیکن آج سارے اکھٹے ہوگئے ہیں. عوام کو اس ملک کی خاطر عمران خان کیلئے نکلنا ہے اپنے لئے نکلنا ہے. ستائیس تاریخ کو پریڈ گرانڈ میں پاکستان کا سب سے بڑا تاریخی جلسہ ہوگا. عمران خان کو اقتدار کا نشہ نہیں بلکہ عوام کی فکر ہے. پاکستان ترقی پانے کیلئے بنایا گیا ہے اس خواب کو عمران خان پورا کر سکتا ہے. بیرون ملک مقیم پاکستانی پیسہ ملک لاتے ہیں لیکن یہاں بیٹھے تین چار چور اسے باہر لیجاتے ہیں. عمران خان کے ساتھیجو کھڑا ہوگا وہ صراط مستقیم کی طرف جائے گا تحریک انصاف کی حکومت قائم و دائم رہے گی. ایک سوال کے جواب میں فتح اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کریں گئے بلکہ گلگت بلتستان پی ٹی آئی کے کارکنان نے جلسہ کے لیے پیسے جمع کیے ہیں. ہم نے کرائے پر بسیں لی ہیں جنکی رسیدیں بھی عوام کو دیں گئے. ہم خان کے سپاہی ہیں کبھی قوم کا ایک پیسہ ضائع نہیں کریں گے. مشیر خوراک گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں ہم اپنے زاتی خرچے پر عوام اور کارکنان کو اسلام آباد لیکر آئیں گے پیلزپارٹی کے جلسے میں نیٹکو کی گاڑیاں ساٹھ فیصد سے زیادہ کم کرائے پر دینے کی وجہ سے ایم ڈی کو میں نے معطل کیا. نیٹکو کا پیسہ گلگت بلتستان کی عوام کا پیسہ ہے اسے کسی صورت مال مفت کی طرح سیاسی مقاصد پر خرچ کرنیکی اجازت کسی کو نہیں دیں گے.

شیئر کریں

Top