اپوزیشن میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے :وزیراعلیٰ سندھ

Murad-Ali-Shah-750x369-1.jpg

عدالتی احکامات پر انتظامیہ کوصدیوں پرانے گاؤں کیخلاف بھی ایکشن کرناپڑا، عمران خان جو کچھ ماضی میں کہتے رہے ،چیزیں اس کیخلاف کیں
انسداد تجاوزات کارروائی کو کوئی سیاسی رنگ دینا چاہیں تو ان کی مرضی، تجاوزات ہٹانا کوئی سیاسی انتقام نہیں، مراد علی شاہ
دادو(آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، انشااللہ ان کو شکست ہوگی۔ اتوار کودادو کے علاقے بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، آپریشن کی وجہ ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک کی زمینوں پر تیس سالہ لیز ختم ہونا ہے، کیونکہ لیز والی زمین پر فارم ہاس اورتجارتی سرگرمیاں نہیں کی جا سکتیں۔وزیراعلی سندھ مراد علیٰ شاہ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا نام لئے بغیر کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائی کو کوئی سیاسی رنگ دینا چاہیں تو ان کی مرضی، تجاوزات ہٹانا کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے، مجھے افسوس ہوا کہ نہ صرف میرے بلکہ والد مرحوم کے لیے بھی کچھ کہا گیا۔دادو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، تحریک عدم اعتماد لائیں، انشااللہ ان کو شکست ہوگی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر انتظامیہ کوصدیوں پرانے گاں کیخلاف بھی ایکشن کرناپڑا، عمران خان جو کچھ ماضی میں کہتے رہے ،چیزیں اس کیخلاف کیں، اب غیر قانونی آرڈیننس لے کر آئے ہیں،عجلت میں آرڈیننس لانے کی کیا ضرورت تھی، ان کو پتہ ہے جن کوٹکٹ دے رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے۔وزیراعلی سندھ نے دعوی کیا کہ آئینی ترمیم کیلئے بھی حکومت کے پاس اعداد شمار نہیں ہے، کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آرڈر دے گی تو آرڈیننس کارگر ہوگا، سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ

شیئر کریں

Top