اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج

123-186.jpg

مبئی: سابق بھارتی اوپنر ونود کامبلی ایک بار پھر منفی خبر کے حوالے سے منظرعام پر آگئے۔

سابق بھارتی اوپنر ونود کامبلی کی اہلیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ سابق کرکٹر نے نشے میں دھت ہوکر انھیں برابھلا کہنے کے علاوہ زدوکوب بھی کیا، جس سے ان کے سرپر بھی چوٹ آئی ہے، یہ واقعہ جمعے کو باندرا ( ویسٹ ) میں ان کے فلیٹ میں پیش آیا۔
باندرا پولیس نے کامبلی کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، جس میں آئی پی سی سیکشن کی دفعات 324 اور 504 کا اطلاق کیا گیا ہے، جس کا تعلق خطرناک ہتھیار سے دانستہ کسی دوسرے فرد کو نقصان پہنچانا ہے۔
ان کی اہلیہ آندریا کا کہنا ہے کہ کامبلی نے فرائی پین کا ہینڈل ان کے سر پر مارا ہے، جس سے انھیں شدید چوٹ آئی ہے، گھریلو جھگڑے کے دوران ان کا 12 سالہ بیٹا بھی ان میں بیچ بچاؤ کی کوشش کرتا رہا لیکن کامبلی نے کچن سے فرائی پین کا ہینڈل لاکر اہلیہ کے سر پر دے مارا تھا، کامبلی کا موبائل فون بندہے۔
ان کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ کامبلی نے رات گئے گھر واپسی کے بعد بلاجواز مجھے برابھلاکہنا شروع کردیا تھا۔

شیئر کریں

Top