ایشز: انگلش ٹیم کے فیملی گروپ کا ایک فردکورونا کا شکار، میچ شروع ہونے میں تاخیر

273031_7762624_updates.jpg

ایشز سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے فیملی گروپ میں سے ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل تاخیر سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ کے فیملی گروپ میں سے ایک فرد کورونا کا شکار ہوا جس کے بعد تمام ممبران کا دوبارہ کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک انگلش ٹیم کو ہوٹل میں روکا گیا ۔

تاہم تھوڑی دیر کے وقفے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے اور ٹیم کو گراؤنڈ میں جانے کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کاتیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 185 رنز بناکر آؤٹ ہوچکی ہے جبکہ جواب میں پہلے روز کے اختتام تک کینگروز نے ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو 5میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

شیئر کریں

Top