ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار

123-854.jpg

ترجمان وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا ک مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیا گیا، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی، یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر لاگو ہوگی، باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں۔

شیئر کریں

Top