بابراعظم کیساتھ ایک موقع پر ہدف حاصل کرنے کا سوچا تھا، محمد رضوان

12345-440.jpg

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کپتان بابراعظم کے ساتھ ایک موقع پر ہدف حاصل کرنا بھی سوچا تھا۔دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد کمنٹیٹر سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ ہدف حاصل کرنے کا منصوبہ اس لیے ترک کرنا پڑا کیونکہ گیند بہت پرانا ہوگیا تھا اور پچ پر گڑبڑ بھی کر رہا تھا، بہرحال ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ پہلی اننگز میں 148 رنز پر آٹ ہونا اور اسکے بعد 506 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے پانچ سیشن کھیلنا آسان کام نہیں تھا، لیکن جتنا میچ اختتام کی طرف جاتا ہے، اتنا دبا بھی بڑھ جاتا ہے۔بابراعظم سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بلیباز نے کہا کہ کپتان بابراعظم دنیا کے ورلڈ نمبر 1 پلیئر ہیں اور ہم دونوں کے درمیان قائم ہونے والی شراکت بہترین رابطے کا نتیجہ ہے۔

شیئر کریں

Top