بابراعظم کے لیے جان بھی دینے کو تیار ہیں، شان مسعود

123-245.jpg

کراچی: ملتان سلطانز کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ بابراعظم کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی بیٹر شان مسعود نے مقامی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پوری ٹیم بابراعظم کے پیچھے کھڑی ہے اور انھیں ہر ممکن طور پر مدد کرنا چاہتی ہے، ہم ان کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب سرفراز احمد کپتان تھے تو ہم اپنی جان دینے کو تیار تھے اور اب بابراعظم کے لیے بھی ہمارا یہی جذبہ ہے، انھوں نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ غیرمعمولی کپتان ہیں اور ٹیم کی سپورٹ کے حقدار بھی ہیں۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہمارا مقصد ملک کے لیے کھیلنا اور اپنی بہترین صلاحیتیں پیش کرکے بہترین مقاصد پانا ہے۔ اسی طرح شاہین آفریدی بھی دنیا کے بہترین بولرز میں شامل ہیں، وہ سردست دنیا کے نمبرون بولر ہیں۔

شیئر کریں

Top