بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم ‘بے حد پسند ہے ،عائزہ خان

Ayeza-Khan.jpg

کراچی(آئی این پی )معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں بتایا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ہم دل دے چکے صنم بے حد پسند ہے اور یہ فلم ہمیشہ سے ان کی پسندیدہ رہی ہے۔ عائزہ خان نے انسٹاپر اپنے حال ہی میں آن ایئر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے چپکے چپکے کے آخری سین کی ایک تصویر شیئر کی۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان کے ڈرامے کا یہ سین بالی ووڈ فلم ہم دل دے چکے صنم کے ایک گانے سے متاثر تھا، جسے ایشوریا رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔ اپنے ڈرامے چپکے چپکے میں عائزہ خان نے نہ صرف ایشوریا کی طرح لباس زیب تن کیا تھا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی بہت حد تک وہی تھے۔عائزہ خان نے فلم ہم دل دے چکے صنم کو 22 سال مکمل ہونے پراپنے ڈرامے کی تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں سلمان خان، ایشوریا رائے بچن اور فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کوبھی ٹیگ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہم دل دے چکے صنم اور ہمیشہ سے میری پسندیدہ فلم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ہم دل دے چکے صنم کو گزشتہ روز 22 برس مکمل ہوئے ہیں۔ اس فلم میں اداکار اجے دیوگن، سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کے ہدات کار تھے۔ یہ بلاک بسٹر فلم تھی اور آج بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔

شیئر کریں

Top