برطانوی نژاد لڑکی ماہرہ کے دوست نے قتل کا اعتراف جرم کرلیا

main-accused-zahir-jadoon-confesses-to-british-pakistani-girl-maira-s-murder-1621850651-4417.jpg

لاہور(آئی ا ین پی ) مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ نامزد ملزم ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا اور اس نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا۔ ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا تھا۔ اس نے اعترافی بیان میں کہا کہ مائرہ جب نشے میں تھی تو اس دوران اس کے ساتھ جھگڑا ہوا،میں نے خود مائرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا، مائرہ کے قتل کا علم دوست اقرا کو تھا۔ ظاہر جدون نے بتایا کہ مائرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرنشپ پروگرام کا بتا کر لاہور آگئی تھی، اس کی فیملی کو 2019 سے یہی پتہ تھا کہ ماہرہ دبئی میں موجود ہے، مائرہ کی فیملی کا دو سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق ظاہر جدون کی ویڈیوز سے ماہرہ نے اسے بلیک میل کرنا بھی شروع کر رکھا تھا، ظاہر جدون نے مائرہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ظاہر جدون قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا۔ ظاہر جدون کی فیملی پرانی دشمن دار ہے اور ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔

شیئر کریں

Top