برطانیہ نے ایران اور عراق میں اپنے سفارتخانوں میں عملہ محدودکر دیا

  لندن:  برطانیہ نے ایران اور عراق میں اپنے سفارتخانوں میں عملہ کم کر دیا۔ 

غیرملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے سفارتکاروں کی واپسی یا ان کی تعداد میں کمی کا یہ اقدام دھمکیوں کے باعث احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی سفارتکار روب مییک کیئر تہران اور سٹیفن ہیکے بغداد میں موجود رہیں گے اور سفارتخانے کھلے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے عملے کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top