برفباری سے سڑکیں بندہوگئیں،معمولات زندگی متاثر

635645_67129126-32.jpg

ہنزہ (قیمت جان )گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں این ایچ اے فعال کردار ادا کرے سیاسی و سماجی رہنما رحمت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برفباری سے آمدورفت معمولات زندگی متاثر ہوئی ہیں جس میں سر فہرست KKH ہنزہ نگر ہے، NHA کی گلگت بلتستان میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ہے، سڑک پہ پڑی برف کی صفائی کا واحد مشین کہیں پڑا ہوگا این ایچ اے فوری طور پر مشین سڑک پر اترے اور برف صفائی کا کام شروع کروا دے ہنزہ و نگر منتخب نمائندوں، کرنل عبید اللہ، ایوب وزیری، جاوید منوا اور دلشاد بانو کے کے ایچ کی بحالی کے لئے کردار ادا کریں، سڑک جا بجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سیفٹی گرل جگہ جگہ گر چکے ہیں اور ان کی بحالی کے بجائے کنکریٹ کا ناقص کم کیا جاتا ہے جو دوران حادثہ کسی کم کا نہیں رہتا ممبران اسمبلی NHA کے حکام بالا سے مل کر سڑک کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں

Top