بریگیڈکمانڈرکے اعزازمیں الوداعی تقریب،خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا،امن کمیٹی استور

g11-8.jpg

استور(رفیع اللہ خان آفریدی)ضلع استور کی عوام کی ہر دل عزیز شخصیت کمانڈر 80 برگیڈ برگیڈیئر محمد یونس کا استور سے تبادلہ انکے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر ہاس میں ڈی سی استور محمد زولقرانین خان کی طرف سے ایک شاندار الوداعی تقریب کا انقعاد کیا گیا تھا اس تقریب میں مہمان خصصی کمانڈر 80 بریگیڈ کے ساتھ دیگر پاک آرمی کے افسران خطیب اہلسنت والجماعت قاری گلزار احمد خطیب امامیہ سعید عاشیق حسین الحسنی کواٹینٹر ٹو سی ایم سمیع اللہ خان ایڈوکیٹ اراکین امن کیمٹی استور محکموں کے سربراہان عمائدین استور اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقعے پر اراکین امن کیمٹی محمد شفا اور کفایت الدین نے خطاب کرتے ہوہے کہا کمانڈر 80 برگیڈ نے ضلع استور میں وطن کے دفاع کے ساتھ علاقے کی تعمیر اور ترقی عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کے والے سے جو عظیم کارنامے سر انجام دیے تاریخ میں سہنرے حروف میں لکھا جائیگا اور ہمشیہ یاد رکھا جائیگا یہ جہاں بھی تعینات ہونگے وہاں پر گلگت بلتستان خاص کر استور کی بھر پور نمائندگی کرینگے اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور محمد زولقرانین خان نے کہا کہ آج استور کی عوام ایک اچھے عوام دوست استوری عوام کی ہر دل عزیز شخصیت کی خدمات سے محروم ضرور ہو رہے مگر جہاں پر جا رہے ہیں وہاں پر استور کی بھر پور نمائندگی کرینگے کمانڈر 80 برگیڈ ئیرمحمد یونس جب سے استور میں تعینات رہے اس وقت ضلعی انتظامیہ کو کسی قسم کی پریشانی اور مسائل یا مشکلات پیش نہیں آنے دیا سخت برفباری میں بھی گزشتہ دوسالوں سے تمام بالائی علاقوں سمیت برزل ٹاپ کا رابطہ سال بھر بحال رکھا ضلع بھر میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے زبردست اقدامات کیے تعلیم کے حوالے سے بھی ضلع استور سے تعلق رکھنے پچاس سے زیادہ طلبہ کو مفت تعلیم کے لیے لاہور تک رسائی دی منی مرگ کے اندر دور جدید کے مطابق پورے خطے گلگت بلتستان میں سب سے اچھے ہسپتال کا قیام اور سہولیات کی فراہمی پاک فوج کا عظیم کارنامہ ہے سب سے بڑھ کر پاک فوج اور عوام کے درمیان پہلے موجود رشتے کو مزید مستحکم کیا پوری عوام کی طرف سے ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقعے کمانڈر 80 برگیڈ برگیڈئیر محمد یونس نے کہا کہ گلگت بلتستان خاص کر ضلع استور کی عوام کی طرف سے دی جانے والی عزت احترام خلوص کو ہمشیہ یاد رکھا جائگا یہاں کے لوگ محب وطن بہت شریف مہمان نواز ہیں یہ لوگ بغیر وردی کے وطن کے محافظ اور ایک ایک بچہ سپاہی ہیں انہوں نے ہمشیہ سے ملک کے تحفظ اور تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ہمشیہ سے پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمن کا نہ صرف مقابلہ کیا ہے بلکہ عبرت ناک شکست بھی دی ہے یہاں پر عوام کا پاک فوج سے بہت سارے توقعات رہی ہے اور پاک فوج کی طرف سے بھی عوام کی بھر خدمت کرنے کی کوشش کی پاک فوج نے گزشتہ دو سالوں سے تمام بالائی علاقوں کی رابطہ سڑک ہوں کو بحال رکھا تمام ضلع بھر میں عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا سیاحت کو فروغ دینے اور لوگوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے اور خاص کر عوام کے چہروں کے اندر مسکراہٹیں اور گھروں سے باہر لے کر آنے کے حوالے بڑے پیمانے پر اسپورٹس فسٹیول کا انعقاد یہاں کے بچوں کو ملک بھر کے تعلیم اداروں تک رسائی اور مفت تعلیم کی فراہمی سمیت دیگر مسائل اور مشکلات کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش مجھے یہاں پر بہت زیادہ محبت اور پیار ملا انشااللہ میں جہاں بھی رہوں اس وقت تک گلگت بلتستان خاص کر استوری عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کرنے کی کوشش کرونگا

شیئر کریں

Top