چلاس (بادشمال نیوز)جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی نے جمعیت طلبا اسلام گلگت بلتستان کے سابق صدر و بانی رکن اور جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری میر بہادر کی والدہ محترمہ کی وفات پر انتہائی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے غم کے اس گھڑی میں میر بہادر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے مرحومہ کی کامل مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ بشیر احمد قریشی نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ غم کے اس گھڑی میں برادر میر بہادر اور دیگر لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
بشیر قریشی کا میر بہادر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
