بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، شازیہ مری

Shahzia-marri.jpg

پیپلز پارٹی کو بار بار دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے، انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے، سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بار بار دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے ۔ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کو اپنے ملک کے عوام کی قوت پر بھروسہ ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ جعلی اکاو نٹس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے ۔ قوم کو بتایا جائے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں ریکور کیے جانے والے 33 ارب روپے کہاں ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں جبکہ عمران خان تو بغیر سفارتی استثنی امریکا نہیں جاسکتے ہیں ۔

شیئر کریں

Top