بچوں کو سمجھائیں کہ ’ٹھا ٹھس ٹھس ٹھا‘کرنا چھوڑ دیں: وسیم اکرم

273536_7837933_updates-13.jpg

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سال نو کے حوالے سے والدین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے ایک درخواست کرنی ہے جو بہت ہی ضروری ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا ہم ذرا اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ وہ شو آف (دکھاوا) کرنا بند کر دیں، رات کے 12 بجے جا کر فائرنگ، ٹھا ٹھس ٹھس ٹھا، ایندے تسی ریمبو ٹھہردے نہیں (اتنے ریمبو آپ ہیں نہیں)۔ان کا کہنا تھا کہ جائیں اور کچھ پٹاخے خرید لیں جیسے میں نے آخری مرتبہ اپنی بیٹی کے لیے چھوٹے انار، پھلجڑیاں لیں، اس طرح کی چیزیں کر لو۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا یاد رکھو کہ جس گولی نے اوپر جانا ہے اس نے نیچے بھی آنا ہے اور نیچے آکر کسی کو بھی لگ سکتی ہے وہ آپ کا کوئی رشتے دار ہو سکتا ہے، سڑک پر جاتا ہوا کوئی بندہ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو بدلنا ہو گا، ہم 70 کی دہائی کی چیزیں اب بھی کرتے جا رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ میرا پیغام آپ کو سمجھ آ جائے گا۔

شیئر کریں

Top