بچوں کی وجہ سے سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ

SRK.jpeg

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اکثر یہ کہتے ہیں کہ وہ سگریٹ نوشی اپنے بچوں کی وجہ سے ترک کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ایک مرتبہ بتایا کہ ان کی بیٹی سوہانا نے سگریٹ نوشی کی عادت ترک نہ کرنے پر ان سے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔گزشتہ برس شاہ رخ خان نے نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ اب تک سگریٹ نوشی ترک نہیں کرسکے ہیں، حالانکہ انھوں نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی خاطر اسے سگریٹ پینا چھوڑ دیں گے۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ حقیقتا سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنا چاہتے ہیں، لیکن مجھے وقت نہیں مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

شیئر کریں

Top