تابعدار خان کا شہدائے مچھ لواحقین کے پاس نہ جانا شرمناک عمل ہے:امجد ایڈووکیٹ

نالائق اعظم کو سانحہ مچھ کو معمولی واقعہ سمجھ رہے ہیں چار دنوں سے مظاہرین ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کا انتظار کررہے ہیں
وحدت مسلمین سلیکٹڈ اعظم کی حکومت سے ہاتھ کھینچ لے تو ریاست مدینہ کا جھوٹے دعویدار کو مظاہرین کے پاس پہنچنے میں آسانی ہوگی
گلگت(سپیشل رپورٹر)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تابعدار خان کا لواحقین شہداء ہزارہ کوئٹہ کے پاس نہ جانا انتہائی شرمناک عمل ہے. نالائق اعظم کو سانحہ مچھ کو معمولی واقعہ سمجھ رہے ہیں چار دنوں سے مظاہرین ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار کا انتظار کررہے ہیں زیر تربیت اعظم ملکی معاملات سے بے خبر سلیکٹڈ اور الیکٹڈ وزیراعظم میں فرق ظاہر ہوگیا ہے.امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین سلیکٹڈ اعظم کے ساتھ وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت اور گلگت بلتستان حکومت میں اتحادی ہے جو کہ اس وقت شہدائے مچھ دھرنوں میں بھی شامل ہے. ذرا سلیکٹڈ اعظم کی حکومت سے ہاتھ کھینچ لے تو ریاست مدینہ کا جھوٹے دعویدار کو مظاہرین کے پاس پہنچنے میں آسانی ھوگی۔
امجد ایڈووکیٹ

شیئر کریں

Top