تحریک انصاف عبوری صوبہ بنانے کے موڈ میں نہیں : سابق وزیراعلیٰ

حکومت ن لیگ کی پا س کردہ قرارداد اسمبلی میں لائے حمایت کرینگے سابق وزیراعلیٰ
حکومت پر واضح کردیا اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ قرارداد کا مسودہ شیئر کیا جائے،تبدیلی سرکار آئینی حقوق کے مسئلے پر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش نہ کرے
حکومت کسی سطح پرعوام سے مخلص نہیں،جعلی تبدیلی کے دعویداروں کو اپنی سمت کا ہی پتہ نہیں،عمران خان کی ڈکٹیشن پرنیشنل پارکس کے حوالے سے جلدبازی میں فیصلہ کیاگیا،عوام کے تحفظات دورکئے جائیں
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی صدرو سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے پیپلزپارٹی کے اس دعوی کو رد کیا کہ حکومت نے آئینی مسئلے پر اپوزیشن سے رابطہ نہیں کیا انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے پر اپوزیشن سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن سے باضابط طور پر رابطہ کیا تھا مسلم لیگ ن نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اسمبلی سے آئینی صوبے کی کئی قرادادیں پاس کرچکی ہے اور اگر موجودہ حکومت نے وہی قرارداد دوبارہ پیش کی تو ہماری جماعت آئینی حقوق کیلئے حکومت کا ساتھ دیگی ہم نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ قرارداد کا مسودہ شیئر کیا جائے سابق وزیراعلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے موقف کا ہم جواب دہ نہیں انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام سے ساتھ کسی بھی سطح پر مخلص نہیں اورنہ ہی عبوری آئینی صوبہ بنانے کے موڈ میں ہے سابق وزیراعلی نے کہاکہ ان کو بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی بجٹ جتنا چاہے لے لو مگر آئینی حقوق دینا تحریک انصاف کی بس میں نہیں جھوٹے وعدے پر ووٹ لینے کے بعد تبدیلی سرکار آئینی حقوق کے مسئلے پر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش نہ کرے پی ٹی آئی عوام سے مخلص ہے تو مسلم لیگ ن کی طرف سے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے پہلے سے منظور شدہ قراداد پر عمل کردے گلگت بلتستان میں تبدیلی سرکار کی آمد کے ساتھ عوام بھی سڑکوں پر نکلنا شروع ہوگئے ہیں جعلی تبدیلی کے دعویداروں کو اپنی سمت کا ہی پتہ نہیں گلگت بلتستان حکومت نے نیشنل پارکس کے معاملے پر جلدبازی کی اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر نیازی کی ڈ کٹیشن پر فیصلے کرکے عوام کے ساتھ ظلم کیا نیشنل پارکس کے حوالے سے عوامی تحفظات کو فی الفور دور کیا جائے ہماری جماعت عوام کے ساتھ کھڑی ہے دیامر گریجوٹیس کے مطالبات پر واپڈا سوفیصد عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
حفیظ الرحمان

شیئر کریں

Top