تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے،کریم دادچغتائی

g1-2.jpg

سکردو (بادشمال نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ دیگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی اور تمام آفیسران نے اپنے اپنے محکمے کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لئے سکیم کے تمام لوازمات کو ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کام کی معیار کو بہتر کرنے اور مقررہ وقت پر کام کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے حکام بالا کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن بعد منعقد ہو گا، جس میں تمام ترقیاتی سکیموں کی معیار ، رفتار وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top