جب سے شادی ہوئی مریم نواز کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

unnamed-2.jpg

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھاکہ جنید کی شادی دسمبرتک ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے دسمبرتک الیکشن کا اعلان ہوجائے اورجنید کی شادی آگے کرنی پڑجائے۔

ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھاکہ میں تو مریم نواز کو 2018 سے وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ جب سے شادی ہوئی ہے میں اس کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔

کیپٹن (ر) صفدر کے اہلیہ سے متعلق جواب پر زوردار قہقہے بھی لگے۔

شیئر کریں

Top