جرمنی ،برفانی طوفان کا خدشہ ٹرینیں منسوخ

56488506_401.jpg

جرمن شہر گوئٹنگن کے علاوہ ہنیوور اور اوسنا بروک سے برفباری کی اطلاعات ہیں،ملک کے متعدد حصوں میں ایمرجنسی سروس بالکل تیار حالت میں ہیں
برلن (آئی این پی ) جرمنی میں متوقع برفانی طوفان کے سبب بعض ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز ملک میں درجہ حرارت میں کافی زیادہ کمی کے علاوہ برفانی طوفان کی پیش گوئی ہے۔ اسی حوالے سے ملک کے متعدد حصوں میں ایمرجنسی سروس بالکل تیار حالت میں ہیں۔ جرمن شہر گوئٹنگن کے علاوہ ہنیوور اور اوسنا بروک سے برفباری کی اطلاعات ہیں۔ جرمن محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے سبب کچھ سڑکیں اور ریلوے ٹریکس بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ جرمنی میں متوقع برفانی طوفان کے سبب بعض ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز ملک میں درجہ حرارت میں کافی زیادہ کمی کے علاوہ برفانی طوفان کی پیش گوئی ہے۔اسی حوالے سے ملک کے متعدد حصوں میں ایمرجنسی سروس بالکل تیار حالت میں ہیں۔

شیئر کریں

Top