جعفر شاہ کا مشن جاری رہیگا تین روز سوگ کا اعلان تمام سیاسی تنظیمی سرگرمیاں اور انتخابی مہم معطل رہیگی گنڈا پور

images-76.jpeg

جعفر شاہ نڈر اور مخلص رہنماء تھے ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا مرحوم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اور قابل تقلید سیاسی بصیرت سے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کی سب سے بڑی اور مظبوط سیاسی جماعت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا
گلگت بلتستان کے عوام اور بالخصوص پی ٹی آئی ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے جن کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جارہاتھا،ان کا مشن جاری رکھیں گے
تحریک انصاف کے منشور کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی آئینی حقوق سمیت برابری کی بنیاد پر تمام تر شہری حقوق دلا کر 73سالہ محرومیوں کا ازالہ کرینگے ،وفاقی وزیر کی بادشمال سے گفتگو
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جسٹس(ر)سید جعفر شاہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی ناگہانی موت کو بڑا قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کے پسماندگان ، پارٹی ورکرز اور گلگت بلتستان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، بادشمال سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سید جعفر شاہ ایک نڈر اور مخلص رہنما تھے ان کی جگہ کوئی اورنہیں لے سکتا مرحوم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور قابلِ تقلید سیاسی بصیرت سے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت(باقی صفحہ7بقیہ نمبر3)
بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کے دور رس نتائج جلد برآمد ہونگے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلاشبہ گلگت بلتستان کے عوام اور بالخصوص پی ٹی آئی ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے جن کی قیادت میں گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جارہاتھا آج ہم سب گلگت بلتستان کی پارٹی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ مل کر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ سید جعفرشاہ کے مشن کو نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ اور آگے بڑھائیں گے تحریک انصاف کے منشور کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی آئینی حقوق سمیت برابری کی بنیاد پر تمام تر شہری حقوق دلا کر 73سالہ محرومیوں کا ازالہ کرینگے ، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پارٹی کے قائد اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس دوران گلگت بلتستان میں انتخابی مہم سمیت پارٹی کی تمام تر سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
علی امین گنڈاپور

شیئر کریں

Top