جنوبی افغانستان، خودکش کار بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک

download-53.jpg

دھماکے میں چیک پوائنٹ پرتعینات 5فوجی ہلاک اور3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے
لشکرگاہ، افغا نستان(شِنہوا)جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک سکیورٹی چوکی کے باہر طالبان کے ایک خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 5 افغان فوجی اور4 عام شہری ہلاک اور4 دیگر افراد زخمی ہوگئے، ایک افغان ترجمان نے جمعرات کو اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے شِنہوا کو بتایا کہ ایک دہشت گرد نے بارود سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو بدھ کی رات نہری سراج ضلع کی وزیرمانڈہ مرکزی شاہراہ پر واقع سکیورٹی چیک پوائنٹ کے سامنے دھماکے سے اڑادیا ۔ اس دھماکے میں چیک پوائنٹ پرتعینات 5فوجی ہلاک اور3 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دھماکے سے علاقے سے گزرنے والی شہریوں کی ایک گاڑی بھی متاثرہ ہوئی جس میں 2 خواتین اور2 مرد ہلاک اورگاڑی میں سوار1بچہ زخمی ہوگیا۔صوبہ ہلمند جو کہ پوست کی کاشت کے لئے بد نام ہے۔
طالبان کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ مقامی طالبان جنگجوں نے مبینہ طور پراس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

شیئر کریں

Top