جہلم: خاتون نے غربت سے تنگ آکر تین بچوں کو قتل کردیا

273536_7837933_updates-31.jpg

جہلم (ویب ڈیسک)جہلم میں ایک خاتون نے غربت سے تنگ آکر تین بچوں کو قتل کردیا۔ جہلم کے گاں ہرن پور میں مبینہ طور پر غربت سے تنگ آکر خاتون نے پہلے اپنے 3 بچوں کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی جس میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں جب کہ خاتون کا شوہررکشہ چلاتا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

شیئر کریں

Top