اسلام آباد(سٹی رپورٹر)گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم راولپنڈی/اسلام آباد کے سینئر ممبران کی سربراہی میں جنرل باڈی اراکین کا اہم اجلاس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی بی جرنلسٹس کے انتخابات اور الیکشن کمیشن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں غیرآئینی الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی کابینہ کو یکستر مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اقدامات کی بھرپورمذمت کی گئی۔ شرکا نے فورم کے معاملات اور حالیہ سامنے آنے والی ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے سینئر ممبران عارف حسین کاظمی، غلام الدین(جی ڈی)، شفقت حسین صبا اور پیر محمد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو فورم کے وسیع تر مفاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے کوئی قابل عمل راستہ تلاش کرے گی کمیٹی کی سفارشات آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اراکین شفقت حسین صبا، غلام الدین (جی ڈی)، عارف حسین کاظمی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔