گلگت (جنرل رپورٹر)گلگت کی معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میںحکومت،پاک فوج ، انتظامیہ ، پولیس ، جی بی سکاوٹس ، ضلعی انتظامیہ کا امن و آمان کے قیام کیلئے کردار قابل تحسین قرادیا ،یاد گار ناخوش گوار واقعے کے بعد عاشورہ محرم الحرام میں امن و آمان ایک چیلنج سے کم نہ تھا ، گلگت بلتستان حکومت ، مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارو ں نے عوام کے اشتراک سے امن و آمان یقینی بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام لیا جو کہ ایک مستحسن اقدام ہے گلگت بلتستان میں امن کا فروغ ہم سب کی ضرورت ہے جب امن ہوگا تو علاقے کی ترقی ہوگی روز گار چلے گا، غریبوںکو دو وقت کی روزی روٹی ملے گی ، محنت کش طبقہ زمانے کیساتھ چلنے کیلئے سرگرداں عمل ہے ایسے میں بدامنی جیسے بدشگون واقعے ناقابل برداشت ہیں انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے پہلا عشرہ پرامن انداز میں اختتام ہونا علاقہ اور ہم سب کیلئے نیک شگون ہے پروین غازی نے کہاکہ عوام کا اپنے سکیورٹی اداروںپر اعتماد بحال ہونا ایک اچھا آغاز ہے جو کہ مستقبل کیلئے بہتری کی نوید لیکر آئے گا انہوںنے قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے کہا کہ علاقے میں شر پسندانہ واقعات میں دوچار کرنے والوںکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، محض خانہ پوری ناکام تجربہ ہے لہذا اصل کردار اور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری وقت کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان پرامن طور پر آگے بڑھ سکے گا ، بعد ازاں انہوں نے علمائے کرام کے پرامن کردار کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔انہوںنے کہا کہ امن پسند حلقوں کومشترکہ کردار اداکرنے کی ضرورت ہے میں اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے جانب سے مشترکہ امن کی کوششوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں ، امن و آما ن کے قیام کیلئے جہاں بھی ہماری خدمات کی ضرورت ہوگی ہم ادا کرنے کیلئے تیار ہیں گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی خواتین راہنما امن و آمان کے قیام کیلئے ہمہ وقت اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔