راولپنڈی کی مقامی عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے پر ملزم کو 13 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
ملزم نے نوکری کا لالچ دیکرخاتون سے پیسے ہتھیائےاورنازیبا تصاویربناکرشئیرکیں۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کی۔
مقامی عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنے پر ملزم کو 13 سال کی سزا سنائی جبکہ ملزم کو ایک لاکھ60 ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا۔
ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے ایف آئی اے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے افسران کو خواتین اوربچوں کےبارے میں سائبرکرائم کیسز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔