خوراک و دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ گئی

274181_876147_updates-93.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک)رواں سال خوراک، مشروب سازی اور مواصلات کے شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ جولائی تا نومبر 2021 میں خوراک کے شعبے میں 11.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو 56.33 فیصد زیادہ ہے۔اس دوران مشروب سازی کے شعبہ میں 11.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو کیپہلے 5 ماہ کے دوران مواصلات کے شعبہ جات میں 46.6 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 335.51فیصد زیادہ ہے۔

شیئر کریں

Top