دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے،ڈی سی دیامر

g11-4.jpg

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کی سربراہی میں دیامر بھاشہ ڈیم سائڈ پر تعمیراتی کام کرنے والی نجی کمپنیوں میں مقامی ملازمتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں واپڈا,ایف ڈبلیو او,پاور چائنہ,کنسلٹنٹ گروپ اور دیگر کمپنیئز کے پراجیکٹ منیجرز اور متعلقہ نمائندوں سمیت گریجوئٹ الائنس اور جوائنٹ ایمپلائمنٹ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں دیامر ڈیم میں نجی کمپنیوں کے اندر انجینئرز,سب انجینئرز اور جیالوجسٹ کی آسامیوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں ایف ڈبلیو او,پاور چائنہ ,کنسلٹنٹ گروپ,حسنات اور دیگر کمپنیوں کے نمائندوں نے ملازمتوں میں تقرری کے پراسس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیامر کو بریفنگ دیا۔اس موقع پر جوائنٹ ایمپلائمنٹ کمیٹی نے نجی کمپنیئز میں مقامی لوگوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم ملکی تاریخ کا میگا پراجیکٹ ہے اور یہ منصوبہ لائف لائن کی حثیت رکھتا ہے تمام ادارے باہمی اشتراک سے معاملات کے حل کیلئے آگے بڑھیں آپس میں کوارڈنیشن اور کواپریشن کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے اس لیئے تمام کمپنیز اور متعلقہ زمہ دار سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ نوجوان ہمارا قمیتی سرمایہ ہیں ان کے برائٹ فیچور کیلئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کرے گی اور دیامر ڈیم میں روزگار کی فراہمی کیلئے لوکل لوگوں کو اولین بنیادوں پر ترجیح دی جائیگی,ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ نجی کمپنیوں میں ملازمتوں کے حوالے سے آئندہ پریکٹکلی کام ہوگا اور معاہدے کے مطابق مقامی نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی کیلئے صاف اور شفاف طریقہ کار کے تحت تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی۔اجلاس میں مقامی انجینئرز,سب انجینئرز اور جیالوجسٹ کو انٹرن شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر جلد عملدرآمد ہوگا,اجلاس میں پاور چائنہ,کنسلٹنٹ گروپ حسنات اور دیگر کمپنیئز میں جیالوجسٹ,انجینئرز اور سب انجینئرز کی خالی آسامیوں کو جوائنٹ ایمپلائمنٹ کمیٹی کے ذریعئے اشتہار کرکے صاف اور شفاف طریقے سے بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا اور کلکٹر آفس کی رکمینڈیشن لیٹر پر پراسس کے مرحلے کو آگے بڑھایا جائیگا۔اجلاس میں ایف ڈبلیو او نے دس مقامی انجینئرز,جیالوجسٹ اور سب انجینئرز کوپیڈ انٹرن شپ دینے کا وعدہ کیا جس پر گریجوئٹ الائنس نے ایف ڈبلیو کاشکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ دیامر کے نوجوانوں میں پوٹنشل کی کمی نہیں وہ اس میگا منصوبے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے لیئے جگہ بنائیں دیامر کا مستقبل شاندار ہے ۔

شیئر کریں

Top