رحیم یارخان میں مسافر کوچ پر ٹرک الٹنے سے 12 افراد جاں بحق

123-97.jpg

لاہور(ویب ڈیسک) رحیم یار خان کے علاقے فیروزہ شہر میں مسافر کوچ پر ٹرک الٹنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کے باعث پیش آیا اور سڑک پر پڑے گہرے گڑھے میں پھنسی کوچ پر چینی سے لوڈ ٹرک آن گرا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ منی مسافر کوچ کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لیے مقامی شوگر ملز سے ہیوی مشینری کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ ڈپٹی کشنر نے خانپور، فیرزہ اور لیاقت پور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نفاذ کردی ہے۔
اس حوالے سے ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے میں اب تک 3 زخیموں اور 12 لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کردی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے والے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مقامی افراد نے بھی حملہ کیا۔

شیئر کریں

Top