پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا،عثمان بزدار
لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اب عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا۔
سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا،وزیراعلی پنجاب
