سردی میں کمی کے بعدسینکڑوں خاندانوں کی گلگت بلتستان واپسی شروع

12345-221.jpg

گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان میں شدید سردی کے باعث ملک کے دیگر حصوں میں عارضی سکونت اختیار کرنے کے بعد سینکڑوں خاندانوں کی واپسی شروع ہونے سے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سنگین ہو گئے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گلگت بلتستان میں سردی میں کمی آ نے کے بعد ملک کے دیگر علاقوں سے سینکڑوں خاندانوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے ۔جس سے علاقے میں مارچ اور اپریل کے دوران کرونا وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے اس سلسلے میں صوبائی سطح پر خصوصی اور مربوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان آنے افراد کو قرنطینہ کر کے مزید افراد کو بچایا جا سکے۔زمہ دار حکام کا کہناہے کہ مارچ اور اپریل میں سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوتی ہے جس سے گرمیوں کے دوران کرونا خطرناک صورت اختیار کرنے اور اموات میں اضافے کے خدشات ہیں۔

شیئر کریں

Top