سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کردہ آکسیجن پلانٹ گلگت بلتستان کو بھی دینے کا فیصلہ

jpg.jpg

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو اٹھارہ آ کسیجن پلانٹس فراہم کیے جارہے ہیں ، آ ٹھ کراچی پہنچا دئیے گئے ہیں،ابتدائی مر حلہ میں جی بی کو بھی دیئے جائینگے
ایک پلانٹ سے کم از کم پچاس افراد کو آ کسیجن میسر آ تا ہے حکام کے مطابق اسی طرح کے 36 پلانٹس بھی گلوبل فنڈ کی جانب سے دئیے جارہے ہیں
گلگت (بیورو رپورٹ)سعودیہ عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کرنے والا آ کسیجن پلانٹ گلگت بلتستان کو بھی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے مجموعی طور پر اٹھارہ آ کسیجن پلانٹس فراہم کیے جارہے ہیں جن میں آ ٹھ کراچی پہنچا دئیے گئے ہیں ابتدائی مرحلے میں یہ پلانٹس گلگت بلتستان کو بھی فراہم کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے حکام کے مطابق ایک پلانٹ سے کم از کم پچاس افراد کو آ گسیجن میسر آ تا ہے حکام کے مطابق اسی طرح کے 36 پلانٹس بھی گلوبل فنڈ کی جانب سے دئیے جارہے ہیں۔
فیصلہ

شیئر کریں

Top