حادثہ ہفتہ کی شام ایئر پورٹ روڈ پر پناہ گاہ کے قریب پیش آیاخاتون کاتعلق مانسہرہ سے ہے ،لاش کوہسپتال منتقل کردیاگیا
تھانہ سٹی پولیس نے تسرشگرسے تعلق رکھنے والے ڈرائیورکوحوالات منتقل کردیا،متوفیہ کے تین دوبیٹے اورتین بیٹیاں ہیں
سکردو (کرائم رپورٹ)ایئر پورٹ روڈ پر پناہ گاہ کے قریب تیزرفتارجیپ کی ٹکرسے معمر خاتون جاں بحق ہوگئی، ڈرائیورکوموقع پر گرفتارکرکے سٹی تھانہ منتقل کردیاگیا خاتون کا تعلق مانسہرہ سے ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام ایئر پورٹ روڈ پر نیو بس اڈہ اور پناہ گاہ کے قریب ٹی زیڈ گاڑی کی ٹکر سے ایک معمر خاتون موقع پر جان بحق ہو گی المناک حادثے کے مقام سے گاڑی ڈرائیور جس کا تعلق تسر شگر سے بتایا جاتا ہے جس کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش RHQ سکردومیں منتقل کردی گئی پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر معمر خاتون کو بری طرح ٹکر لگنے سے لاش کی شناخت میں دشواری پیش آرہی تھی تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ جاں بحق خاتون کا تعلق مانسہرہ سے ہے جو ہاتھ میں کچھ اشیا لیکرگھر جا رہی تھی پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت فاطمہ زوجہ محی الدین حال مقیم آستانہ کالونی نزد بس اڈہ سکردو سے ہوئی ہے جبکہ تعلق مانسہرہ سے ہے مرحومہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
حادثہ
سکردو، تیز رفتار جیپ کی ٹکرسے معمر خاتون جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار
