سکردو سرکٹ بینچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح

قابل اور مستحق نوجوانوں کے آگے آنے کیلئے میرٹ کو یقینی بنائینگے، چیف جج چیف کورٹ
سکردو (بیورورپورٹ)چیف کورٹ سرکٹ بینچ سکردو کا سنگ بنیاد اور ڈسرکٹ جوڈیشل کمپلکس سکردو کے افتتاحی تقریب منعقد ہوا اس موقع پر چیف کورٹ سرکٹ بینچ کمپلکس کے نیا (باقی صفحہ7بقیہ نمبر27)
بلڈینگ کا سنگ بنیاد بدست چیف جسٹیس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ نے رکھا گیا تقریب میں پر ججز، وکلا سرکاری محکموں کے ہیڈ ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کا معائنہ کیا اور چیف انجینر بلتستان نے چیف جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی کو بریفینگ دیدی چید جسٹس ملک حق نواز نے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیدیا اور کہا کہ عدالتوں کے منصوبوں کی تعمیر کے حوالہ سے الیکشن کمیشن یاکسی اور سے پوچھنے یا NOC کی ضرورت نہیں ھے چیف جسٹس ملک حق نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو گھر کی دہلیز میں ستا اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیج ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کی جائیگی ہمارا موٹو عوام کو انصاف اور صرف انصاف کی فراہمی ہے بحیثیت چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ گلگت بلتستان جوڈیشری کو ماڈل جوڈیشری بنے گی۔اور تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائینگے تاکہ قابل مستحق اور غریب کا بچہ آگے آسکے

شیئر کریں

Top