سیاحت کا فروغ ،گلگت بلتستان میں ریل گاڑی کی سروس شروع کرنے جارہے ہیں:وزیراعلیٰ

نیا میں جس شہر کے اندر سے دریا گزرتا اسے سیاحت کا مرکز بنایاجاتا ہے ، گلگت بلتستان کے ہر محلے سے دریا گزرتا ہے،صوبے میں تین نئے شہر بنائے جائیں گے

ترقیاتی پیکج سے ملک کے مختلف شہروں سے سفری راستہ قائم کیاجائے گا، گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل سطح کا ائیرپورٹ بننے جا رہا ہے، جگہ کا تعین کرلیا،خطاب
اسلام آباد(بادشمال نیوز)پرل کانٹی نینٹل عطا آباد جھیل ہنزہ کی سنگ بنیاد تقر یب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرل کانٹی نینٹل عطا آباد جھیل کے اطراف میں سب سے بہترین ہوٹل بننے جارہا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے ہمیں کہا کہ سیاحت کو گلگت بلتستان میں فروغ دینا ہے،گلگت بلتستان میں سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی پیکج سے ملک کے مختلف شہروں سے سفری راستہ قائم کیاجائے گا، گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل سطح کا ائیرپورٹ بننے جا رہا ہے جس کے لیے جگہ کا تعین کرلیاہے،انہوں نے مزید کہا ہے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع ہے، گلگت بلتستان میں سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مستقبل میں گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنانا ہے، گلگت بلتستان میں تین نئے شہروں کا قیام کیاجارہا ہے،دنیا میں جس شہر کے اندر سے دریا گزرتا اسے سیاحت کا مرکز بنایاجاتا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ہر محلے سے دریا گزرتا ہے،گلگت بلتستان میں ریل گاڑی کی سروس شروع کرنے جارہے جو برف باری میں بھی سیاحوں کو خوبصورت سفر کروائے گی۔دریں اثناء وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بہت سیاحتی مقامات ہیں جنکو پہلے دریافت نہیں کیا گیا وزارت خزانہ گلگت بلتستان جاوید منواوزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے 370 ارب روپے کا فنڈ سیاحت کے لیے مختص کیاگیا ہے سیاحت کیلیے پرائیویٹ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں
وزیر اعلیٰ

شیئر کریں

Top