سیاحت کے حوالے سے گلگت بلتستان کامستقبل روشن ہے ،عمران ندیم،افضل شگری

download-4.jpg
سکردو (بادشمال نیوز)یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ سیاحت مہمان نوازی کے طلبا نے ہیڈ آف ڈیپارنمنٹ شمشاد حسین کی قیادت میں سماجی و فلاحی تنظیم معرفی فائونڈیشن کا دورہ کیا اس موقع پر طلبا نے معرفی فاونڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور معرفی فاونڈیشن سے متعلق زمہ دارن سے سوالات بھی کیے،شمشاد حسین نے اس موقعے پر مینجنگ ٹرسٹی معرفی فاونڈیشن افضل علی شگری سابق رکن اسمبلی عمران ندیم اور دیگر کو شعبہ مہان نوازی اور سیاحت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ اس شعبے کے قیام کا مقصد سیاحتی شعبے کو فعال کرنا اورسیاحتی شعبے میں روزگار کے باعزت اور باوقار مواقع پیدا کرنا ہے اس شعبے کے قیام سے  بلتستان میں سیاحت کا شعبہ پروان چڑھ رہا ہے اور سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے میجنگ ٹرسٹی معرفی فاونڈیشن افضل علی شگری نے اس موقعے پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ بلتستان ترقی کی منازل طے کر رہی ہے بلتستان سیاحتی حوالے سے مالا مال خطہ ہے اور جامعہ بلتستان میں اس شعبے کے قیام سے مستحکم اور  پائیدار ترقی میں مدد ملے گی،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کا مستقبل سیاحت کے حوالے سے بہت روشن ہے نوجوان اس شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں،نوجوان اس شعبے میں آگے آئیں معرفی فاونڈیشن منفرد آئیڈیاز کے ساتھ آگے آنے والے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی انہوں نے کہا شعبہ سیاحت اور مہان نوازی کو درکار چیزوں کی فراہمی کے لیے بھی معرفی فاونڈیشن تعاون کرنے کو،تیار ہے انہوں نے کہا کہ مجھے نوجوانوں کی اس شعبے میں دلچسپی دیکھ کر دلی خوشی ہورہی ہے طلبا نے افضل علی شگری سے سوالات بھی کیے،اس موقعے پر سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم اور فضل علی بھی موجود تھے

شیئر کریں

Top